بلاول بھٹو کل وزیر خارجہ کا حلف اُٹھائیں گے

Published 26 Apr, 2022 10:38pm
By

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی) بلاول بھٹو زرداری کل وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے کل دوپہر ڈھائی بجے وزیرخارجہ کے عہدے کا حلف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لیں گے جس کے بعد وہ وفاقی کابینہ میں شامل ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی نومنتخب کابینہ پہلے ہی قلمدانوں کا حلف اٹھا چکی ہے جبکہ وزارت خارجہ کے عہدے کیلئے بلاول کی آمادگی کا انتظار تھا۔

اس سے قبل حکومتی ذرائع کا بتانا تھا کہ بلاول بھٹو لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزارت خارجہ کا قلمدان قبول کرلیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.