جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، دو جوان شہید

Published 26 Apr, 2022 08:41pm
By

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لانس نائیک عمر علی خان اور سپاہی محمد سراج الدین شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیئے پرعزم ہے اور بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.