جامعہ کراچی میں دھماکہ خودکش تھا: بم ڈسپوزل اسکواڈ

Published 26 Apr, 2022 08:05pm
By

جامعہ کراچی دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے رپورٹ تیار کرلی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی میں کیے گئے خودکش دھماکے میں تین سے چار کلو بارودی مواد استعمال ہوا جبکہ جائے وقوعہ سے بمبار کے جسمانی اعضا اور برقعے کے حصے بھی حاصل ہوئے ہیں۔

بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد کے ساتھ اسٹیل بال بیئرنگ استعمال کیے گئے تاہم شواہد اعلی حکام کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب خودکش بمبار نے دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر دوستوں کوسوشل میڈیا پر الواداع کیا اور ٹھیک دو بجے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.