Aaj News

وزیراعظم کا جامعہ کراچی دھماکے پر اظہارِ افسوس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کراچی میں دھماکے سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہلاک افراد میں چینی افراد بھی شامل ہیں۔
Updated 26 Apr, 2022 10:41pm

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی دھماکے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کراچی میں دھماکے سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہلاک افراد میں چینی افراد بھی شامل ہیں۔

شہباز شریف نے جامعہ کراچی دھماکے پر مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ورثا سے ہمدردی کا اآظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے میں چینی شہری سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

karachi

Blast

Prime Minister