وزیراعظم 27 کے بجائے 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے

Published 25 Apr, 2022 08:32pm
By

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول تبدیل ہوگیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ویزراعظم اب 27 کی جگہ 28 اپریل کو دوپہر دو بجے دورہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی عرب سے پاکستان کیلئے مزید مراعات کی اپیل کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کے اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور جدہ میں شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس کے سودی عرب کی جانب سے 3 ارب کو 5 عرب کرنے اور 1.2 ارب ڈالرزکی آئل ڈیفرڈپیمنٹ کو 3 سال کرنے کی تجویز دی جائے گی جبکہ ملاقات میں افغانستان میں امن و امان قائم کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.