الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو طلب کرلیا
By
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس سے متعلق الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین کو 28 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 23 منحرف اراکینِ قومی اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پارٹی کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.