خواجہ آصف بغیر پروٹوکول اپنے شہرکی سیر پر نکل پڑے

Published 25 Apr, 2022 01:23pm
By

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف بغیر پروٹوکول اپنے شہر سیالکوٹ کی سیر پر نکل پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرخواجہ آصف کی ویڈیو زینت بنی ہوئی ہے۔

تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بغیر پروٹوکول سڑکوں پر عوام سے ہاتھ ملاتے، دکانداروں سے بات چیت کرتے اور لوگوں سے کاروبار سے متعلق پوچھ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’سیالکوٹ کی گلیوں میں گھومنا، لوگوں سے ملنا، اس کے اور اس کے لوگوں کے درمیان کوئی ریاستی سکیورٹی پروٹوکول نہیں۔‘

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.