ملک کے حالات گھمبیر، پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جارہے ہیں، شیخ رشید

Published 24 Apr, 2022 01:08pm
By

اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات گھمبیر، پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جارہے ہیں، جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ملک کے حالات گمبھیر، پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں، وہ لوگ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیئے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ ملک کیلئے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں، سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کےن ک گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ قوم میری بات یاد رکھے کہ عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال دنیا کو حیران کر دے گی اور ایسا زناٹےکا رن پڑے گا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے کم مدت والی یہ موجودہ حکومت ہو گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.