ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا کام سے رکنے کا حکم ماننے سے انکار

Published 24 Apr, 2022 11:16am
By

لاہور:ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کام سے رکنے کا حکم ماننے سے انکار کردیا، کہتے ہیں جب تک عہدے پراپنا کام کرتا رہوں گا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے محکمہ قانون اورپارلیمانی امورکی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے کا جواب دے دیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ جب تک گورنرعہدے سے نہیں ہٹاتے مجھے کام سے کوئی نہیں روک سکتا،پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ دوسری حکومت کےآتے ہی مستعفی ہوجاؤں گا۔

یاد رہے گزشتہ روزمحکمہ قانون اور پارلیمانی امور نے مراسلہ جاری کیاتھاجس کے مطابق احمد اویس کسی عدالت میں پنجاب حکومت کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.