Aaj News

عید قریب آتے ہی پشاوری چپل کی مانگ میں اضافہ

عید قریب آتے ہی پشاوری چپل کی دکانوں پر رش بڑھ جاتا ہے جبکہ چپل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پریشان بھی ہیں۔
Updated 22 Apr, 2022 04:43pm

پشاور: عید کے موقع پر اس بار بھی پشاوری چپل کی مانگ اور قیمت دونوں میں اضافہ ہوگیا۔

آج نیوز کے مطابق عید قریب آتے ہی پشاوری چپل کی دکانوں پر رش بڑھ جاتا ہے کیونکہ خریداری میں پشاوری چپل شامل نہ ہو ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔

دریں اثنا چھوٹے ہوں یا بڑے سب پشاوری چپل پسند کرتے ہیں جبکہ اکثر شہری مشہور شخصیات سے منسوب چپل کو ترجیح دیتے ہیں، ایسے میں دکانداروں کی بھی چاندی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ شہری پشاوری چپل کی خریداری اور دکاندار کام میں اضافے پر خوش ضرور ہے لیکن ساتھ میں چپل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پریشان بھی ہیں۔

peshawar

Eid