صدر مملکت نے ایوانِ صدر اور وفاقی حکومت میں بداعتمادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

Published 22 Apr, 2022 09:43am
By

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے ایوانِ صدر اور وفاقی حکومت میں بداعتمادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی معمول کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی پرآمادہ ہوگئے ہیں،وہ آج 3وفاقی وزراء اورایک وزیر مملکت سے حلف لیں گے۔

آج حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چوہدری سالک حسین، بی این پی (مینگل) کے آغا حسن بلوچ اور (ن) لیگ کے میاں جاوید لطیف شامل ہیں جبکہ بی این پی (مینگل) کے محمد ہاشم نوتیزئی بطور وزیرمملکت حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ ارکان سے حلف نہیں لیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.