وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی سرکاری خرچ پر عمران خان کے علاج کی پیشکش

Updated 22 Apr, 2022 10:10am
By

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سرکاری خرچ پر سابق وزیراعظم عمران خان کے علاج کی پیشکش کردی۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنماء اور وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ غلطی ٹھیک ہوگئی، اب غلطی کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ کرکے"میرجعفرنیازی" نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی، حکومت بدلتے ہی امپورٹڈ وزیر اور مشیر واپس ایکپسورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ "خاص حالت "میں خطاب کرنے والے کو علاج کی ضرورت ہے کوئی اسے اسپتال لے جائے، سرکاری خرچ پر علاج کرانے کو تیار ہیں، مجھ پرجو 20 کلو ڈالی تھی اس کا کچھ کوٹہ خود تو نہیں رکھ لیا؟ عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.