اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو آج حکومت میں ہوتے، فواد چوہدری

Updated 21 Apr, 2022 01:21pm
By

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو آج حکومت میں ہوتے، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کئی ماہ سے خراب ہیں۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو آج حکومت میں ہوتے، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کئی ماہ سے خراب تھے، درست کرنے کی بہت کوشش کی، عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان لمبی پلاننگ نہیں کرتےکیونکہ نہ وہ سازشی آدمی ہیں اور نہ ہی ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ سازش کریں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.