پی سی بی کا چیئرمین رہوں گا، رمیز راجہ کا حکومتی گرین سگنل ملنے کا دعویٰ

Published 20 Apr, 2022 05:43pm
By

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کا دعویٰ کردیا۔

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بورڈ ڈائریکٹرز سے ہنگامی میٹنگ میں رمیز راجہ نے کہا کہ میں پی سی بی کا چیئرمین رہوں گا کیوبنکہ مجھے حکومت نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی چیئرمین کی تبدیلی کے حوالے سے حکومت نے عندیہ دے دیا ہے، دو تین روز میں نئے چیئرمین کا نام سامنے آجائے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.