وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

Published 19 Apr, 2022 07:45pm
By

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات پی ایم ہاؤس میں ہوئی جہاں شہباز شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف سے یہ آرمی چیف جنرل باجوہ کی پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔

شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف ناسازی طبیعت کے باعث شریک نہ ہوسکے تھے جس کی ترجمان پاک فوج نے بعد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.