الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار

Updated 19 Apr, 2022 05:35pm
By

ايف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے اليکشن کمیشن اور عملے کو دھمکی دينے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹیگیشن ایجسنی لاہور کے انسداد دہشتگردی ونگ نے الیکشن کمیشن اور عملے کو دھمکی دینے والے شخص احسن کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ احسن سیاسی جماعت کا کارکن ہے اور اس کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزم نے اپنے لیڈر کےخلاف ممکنہ فیصلے پر اليکشن کميشن کو سنگين نتائج کی دھمکياں دیں تھيں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر حکومتی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا کمپین چلانے والوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.