Aaj News

کراچی: پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

کراچی کے علاقے گذری میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ...
Updated 13 Apr, 2022 02:20pm

کراچی کے علاقے گذری میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ اعجاز احمد کے مطابق گرفتار دہشتگرد شیردراز عرف شیر خان ملک میں دہشتگردی کے واقعوں میں ملوث رہا ہے۔

جبکہ ٹی ٹی پی دہشتگرد نے ایف سی و آرمی پر دہشتگرد حملوں کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے تحریک طالبان پاکستان کے 5 بڑے دہشتگرد کمانڈرز سے ساتھ کام کیا ہے، دہشتگرد کے قبضے سے دستی بم، پسٹل و گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

Pakistan

karachi

sindh

TTP