آخری گیند پارلیمنٹ میں عمران خان کو ڈھونڈ رہی ہے: مریم اورنگزیب

Updated 09 Apr, 2022 04:46pm
By

اسلام آباد: ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آخری گیند پارلیمنٹ میں عمران خان کوڈھونڈرہی ہے، عمران خان لاپتا ہیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت خبریں پھیلارہی ہےکوئی اتفاق ہوگیا ہے، آج عدم اعتماد پرووٹنگ ہونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ روکنے والے 3 سال سزا اور 5 سال نااہلی کیلئے تیار رہیں۔

جبکہ اس سے قبل آج وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا 12:30 بجے تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

تاہم حکمران جماعت نے الزام لگایا ہے کہ عدم اعتماد کا اقدام حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش کا حصہ ہے ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.