Aaj News

معروف بھارتی گلوکار زرتاج گل کے مداح نکلے

بھارتی گلوکار نے لکھا کہ "بھارت میں اس طرح کی سیاستدان کیوں نہیں؟ مزید کہا کہ اتنی ہوشیار اور اچھا بولنے والی!
Published 08 Apr, 2022 04:05pm

بھارتی معروف گلوکار کمال راشد خان پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کے مداح نکلے۔

گلوکار کمال راشد خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی ہیں۔

تاہم ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی گلوکار نے لکھا کہ "بھارت میں اس طرح کی سیاستدان کیوں نہیں؟ مزید کہا کہ اتنی ہوشیار اور اچھا بولنے والی!

واضح رہے کہ ویڈیو میں زرتاج گل پاکستان کی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ "انشاء اللہ ہم ووٹ کی طاقت سے دو تہائی اکثریت لے کر واپس آئیں گے"۔

india

Pakistan

imran khan

PTI MNA