ملک کے مستقبل کا فیصلہ عدالت کے ہاتھ میں ہے: مصدق ملک

Published 07 Apr, 2022 05:12pm
By

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ہاتھ میں ہے۔

ایک بیان میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک کا آئین پامال کیاگیا، اب ملک کےمستقبل کا فیصلہ عدالت کےہاتھ میں ہے، فیصلہ چند گھنٹوں میں سب کےسامنےآجائےگا، فیصلہ چند گھنٹوں میں سب کےسامنےآجائے گا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک شخص نےنئی مملکت اور نیا پاکستان بنانے کا اعلان کیا تھا جبکہ ایک شخص نے دوست ممالک کو بھی دشمن قرار دیا اور اپوزیشن کو غدار قرار دیا۔

مصدق نے کہا کیا ہم کو نفرت کی بنیاد پر آگے بڑھنا ہے یا ہمیں محبت کا پیغام لےکر آگے جانا ہے، ہم چاہتے ہیں جو بھی فیصلہ ہو وہ امن اور محبت کا ہو۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.