پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے، امریکا

Published 05 Apr, 2022 10:31am
By

واشنگٹن: امریکاکا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے، مداخلت کے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے لہذا مداخلت کے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا آئین کی پرامن بالادستی، جمہوری اصولوں، قانون کی حکمرانی اور اس کے تحت برابری کے اصول کو سپورٹ کرتا ہے جب کہ یہ اصول صرف پاکستان نہیں دنیا کی دوسرے ممالک کیلئے بھی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.