پرویز خٹک کا مزید سرپرائزز دینے کا عندیہ

Published 04 Apr, 2022 11:52am
By

اسلام آباد: سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے مزید سرپرائزز دینے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن کیلئے سرپرائز کا سلسلہ جاری ہے ، اسی حوالے سے سابق وزیردفاع پرویزخٹک نے اہم اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء پرویز خٹک نے عوام کو مزید سرپرائزز دینے کا عندیہ دے دیا۔

پرویز خٹک نے گزشتہ روز اسمبلی تحلیل ہونے اور قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کے مسترد ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔

سابق وزیردفاع پرویز خٹک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کیا آپ سب نے سرپرائز کو انجوائے کیا؟ مزید سرپرائزز کیلئے بھی تیار رہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.