Aaj News

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قوم اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔
Updated 03 Apr, 2022 04:56pm

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کخلا ف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد قرار دیا گیا۔

تحریک عدم اعتماد مسترد کئے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔

دریں اثناءصدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کر دیں ۔

Islamabad

President

imran khan

National Assembly

Qasim Suri

deputy speaker