کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان، محکمہ موسمیات

Published 01 Apr, 2022 10:35am
By

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی کی پیشن گوئی کرتے ہوئے آج درجہ حرارت 40 سے زائد جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق سردار سرفراز کے مطابق کل سے درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگی جبکہ شہر کا درجہ حرارت 40 سے کم ہوکر 36 تک جائے گا۔

تاہم مزید آنے والے دنوں میں موسم اپنے معمول پر آجائے گا۔

سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ سمندری ہوائیں بھی بحال ہوجائے گی جبکہ 9 اپریل کے بعد موسم پھر سے گرم ہونے کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 20.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.