ملک میں ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published 29 Mar, 2022 04:46pm
By

کراچی: پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

انٹربینک میں کاروبار بندش پر ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، کاروبار کی بندش پر ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی یہ بلند ترین اختتامی قیمت ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر پہلی بار 182 پوائنٹ 33 روپے پر بند ہوا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.