Aaj News

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

جون میں پاکستان 8 سے 12 جون تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میچز کی میزبانی کرے گا
Published 29 Mar, 2022 09:46am

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جون میں ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔

پی سی بی نے جاری بیان میں کہا کہ رواں برس جون میں پاکستان 8 سے 12 جون تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف (مینز) کرکٹ ورلڈ کپ سُپر لیگ میچز کی میزبانی کرے گا، تاہم ٹیم 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔

یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیریز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھی۔

تاہم دونوں ٹیموں کی رضامندی کے ساتھ کورونا وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملتوی کردی گئی تھی۔

rawalpindi

Pakistan

PCB

West Indies