حکومت کی ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت کی پیشکش

Published 28 Mar, 2022 09:21pm
By

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو مزید ایک وزارت کی پیشکش کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اتحادیوں کو منانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں جس کے تحت ایم کیو ایم کو پورٹس و شپنگ کی وفاقی وزارت کی آفر دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس معاملے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فی الوقت کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وفاقی وزیر برائے ساحلی امور پی ٹی آئی کے رہنما علی حیدر زیدی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.