پی اے ایف کا طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ

Published 22 Mar, 2022 06:46pm
By

پاک فضائیہ (پی اے ایف) کا ایک تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

پی اے ایف کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں پائلٹس کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

پی اے ایف ترجمان نے کہا کہ کسی جانی و مالی کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثنا ایئر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

قبل ازیں، پی اے ایف نے انکشاف کیا کہ اس کے لڑاکا بیڑے میں J-10C طیاروں کی تازہ ترین شمولیت نے "پی اے ایف کو ایک مضبوط اور طاقتور قوت کے طور پر مضبوط کیا ہے"۔

ایک سرکاری بیان میں پی اے ایف نے کہا تھا کہ طیارہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.