تمام منحرف اراکین تاحیات نااہل ہوں گے، فواد چوہدری

Published 20 Mar, 2022 01:26pm
By

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تمام منحرف اراکین تاحیات نااہل ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اورمنحرف ارکان کو7دن کے اند رپوزیشن واضح کرنے کا کہا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے مزیدکہا کہ ایک ہفتے بعد ان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی اورتمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے ،مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کے جارہے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.