Aaj News

27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا، یہ پاکستان کی روح کی جنگ ہے، وزیراعظم

جلسے کا موضوع امربالمعروف ہے، یہ پاکستان کی روح کی جنگ ہے ، چاہتے ہیں کہ عوام کی حاضری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں، عمران خان
Updated 20 Mar, 2022 12:20pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 27مارچ کواسلام آباد میں جلسہ ہوگا،یہ پاکستان کی روح کی جنگ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا،وزیر اعظم نےٹویٹ میں لوگو بھی جاری کردیا۔

وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جلسے کا موضوع امربالمعروف ہے، یہ پاکستان کی روح کی جنگ ہے ، چاہتے ہیں کہ عوام کی حاضری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں ،سیاسی مافیا کا لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے سیاستدانوں کو بے شرمی سے خریدنے کی مذمت کرتے ہیں۔

Islamabad

imran khan

Twitter

social media

PTI jalsa