یمنی حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، آرامکو کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا

Published 20 Mar, 2022 11:01am
By

ریاض: یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر حملہ کردیا ،حملےمیں سعودی آرامکو کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا

سعودی وزارت داخلہ کےمطابق یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملہ کیا گیا۔

حملے میں سعودی عرب کے شہر جازان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حملےمیں سعودی آرامکوکی آئل تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کےمطابق حملےمیں بیلسٹک،کروزمیزائل اورڈرونز استعمال کئے گئےجبکہ بیلسٹک اورکروزمیزائل کے تباہ شدہ حصوں کے گرنےسےرہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.