جہانگیر ترین گروپ کا حکومت کے ساتھ کھڑے نہ ہونے کا فیصلہ
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جہانگیرترین نے گورنرسندھ سے فون کال پر بات کرنے سے انکار کردیا۔
اسلام آباد:جہانگیرترین گروپ نے حکومت کے ساتھ کھڑے نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا، جہانگیر ترین نے گورنر سندھ سے فون کال پر بات کرنے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا لیکن جہانگیر ترین نےگورنر سندھ سے فون کال آنے کے باوجود بات نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جانب سےرابطے کےباوجود ملاقات طے نہ ہوسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین گروپ نے حکومت کے ساتھ کھڑے نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ترین گروپ کےایم این ایزبھی اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہوچکے ہیں۔
Islamabad
imran ismail
sindh
Jahangir Tareen
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.