ملک بھر میں ہولی کی رنگا رنگ تقریبات جاری

Published 17 Mar, 2022 03:04pm
By

دنیا بھر کی طرح پاکستانی ہندو برادی کی جانب سے بھی ملک کے مختلف مقامات پر آج ہولی کا تہوار منایا جارہا ہے۔

ہندو برادری کا مذہبی تہوار رنگوں کی بہار ہولی کو منانے کیلئے جگ مگاتی روشنیوں میں مذہبی گیتوں پر نوجوان ڈانڈیا رقص کرتے اور ایک دوسرے پر رنگ لگا کر خوشی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

ہندو برادری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہم اپنا مذہبی تہوار پرُامن طریقے سے مناتے ہیں اور اس میں ہمارے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگ بھی شامل ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت نے ہولی کے موقع پر ہندو برادری کیلئے 18 اور 19 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.