Aaj News

لاہور: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون اپنی بیمار بیٹی کیلئے دوائی لینے گھر سے نکلی، چلڈرن ہسپتال کے قریب پہنچی تو نشے میں دھت 3 کار سواروں نے اسے اغوا کیا۔ ملزمان خاتون کو کاہنہ میں واقع گھر لے گئے اور ذیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
Published 17 Mar, 2022 01:44pm

لاہور کے علاقے کاہنہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آٰیا ہے، جس پر پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون اپنی بیمار بیٹی کیلئے دوائی لینے گھر سے نکلی، چلڈرن ہسپتال کے قریب پہنچی تو نشے میں دھت 3 کار سواروں نے اسے اغوا کیا۔ ملزمان خاتون کو کاہنہ میں واقع گھر لے گئے اور ذیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ ملزمان کے سو جانے کے بعد اس مقام سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

اس معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

lahore

police

Rape