متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے

Published 17 Mar, 2022 09:27am
By

دبئی:متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں رات گئے 3 بج کر 19 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکامرکزایرانی ساحلی شہربندرلنگہ کےقریب تھا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے سے لوگ سوتے ہوئے اُٹھ گئے اور عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.