Aaj News

پنجابی کلچر ڈے پولیس افسران نے کیسے منایا؟

پنجابی کلچر ڈے، جسے پنجاب کلچر ڈے یا پنجابی نیا سال بھی کہا جاتا ہے۔
Updated 14 Mar, 2022 04:19pm

پنجاب پولیس کے ڈی پی او سمیت تمام ڈی ایس پیز نے پنجابی کلچر ڈے منانے کیلئے علاقائی لباس اور سرائیکی پگ پہن کر اجلاس میں شرکت کی۔

پنجابی کلچر ڈے کے موقع پر لودھراں ضلع کے ایس ایچ اوز نے بھی وردی کے ساتھ سرائیکی پگ پہن کر دفتری امور سر انجام دیے۔

اس کے ساتھ ہی ڈی پی او لودھراں نے کہا کہ ثقافت سے جڑی رہنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں جبکہ پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر افسران نے اپنے ثقافتی لباس میں ملبوس تصاویر بھی جاری کیں

واضح رہے کہ پنجابی کلچر ڈے، جسے پنجاب کلچر ڈے یا پنجابی نیا سال بھی کہا جاتا ہے۔

تاہم یہ دن 14 مارچ کو پورے پنجاب میں پنجابیوں کی طرف سے پنجابی ثقافت کے جشن اور مظاہرہ کے لیے منایا جاتا ہے۔

Govt