Aaj News

علیم خان کا ترین گروپ کے رکن عون چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ

اپوزیشن اور حکومتی رابطوں پر بھی بات کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی سیاسی صورتحال میں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا بھی عہد کیا۔
Published 12 Mar, 2022 07:51pm

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کے رکن عون چوہدری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی سے ترین گروپ کی ملاقات اور عبدالعلیم خان کے دورہ لندن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی رابطوں پر بھی بات کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی سیاسی صورتحال میں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا بھی عہد کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جہانگیر ترین کی جلد پاکستان واپسی متوقع ہے جس کے بعد علیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات کا امکان ہے۔

london

Jahangir Tareen