Aaj News

گوگل کی اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

یہ پیکج ڈیٹا کو اس وقت تک کے لیے محفوظ کرے گا جب تک صارفین ایپ کو مکمل طور پر ری اسٹور نہ کردیں۔
Published 11 Mar, 2022 04:45pm

معروف سرچ انجن ویب سائٹ گوگل نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز صارفین کے لیے موبائل اسٹوریج کو زیادہ سے زیادہ 60 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے 'آرکائیونگ' نامی ایک نئے فیچر بنانے کا اعلان کیا ہے جسے صارفین رواں برس میں ہی اپنے زیرِ استعمال لا سکیں گے۔

اس فیچر کے نام سے واضح ہوسکتا ہے کہ کسی ایپ کو مکمل ان انسٹال یا ڈیلیٹ کرنے کی بجائے یہ فیچر اس کے کچھ حصوں کو عارضی طور پر روک دے گا اور ایک نئے قسم کے اینڈرائیڈ پیکج کو شکل دے گا جسے 'آرکائیو اے پی کے' کا نام دیا جائے گا۔

یہ پیکج ڈیٹا کو اس وقت تک کے لیے محفوظ کرے گا جب تک صارفین ایپ کو مکمل طور پر ری اسٹور نہ کردیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کسی بھی ایپلیکیشن کو موبائل اسپیس یعنی میموری اسٹورج کا مسئلہ حل کرنے کےلیے ڈیلیٹ کرنے بجائے آرکائیو میں ڈال سکتے ہیں۔

google