الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو لوئر دیر جلسے میں شرکت سے روک دیا

Published 11 Mar, 2022 02:39pm
By

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو لوئر دیر جلسے میں شرکت سے روک دیا، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئردیر جلسے میں شرکت سے روکتے ہوئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کردیا جس کے تخت اراکین اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں لیکن پبلک آفس ہولڈرز انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔

الیکشن کمیشن کے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق پبلک آفس ہولڈرز پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پرپابندی بدستور برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں لوئردیرمیں جلسہ کر رہے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.