متحدہ اپوزیشن کا صدرعارف علوی کیخلاف موخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ

Published 10 Mar, 2022 03:15pm
By

اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن نے صدرعارف علوی کیخلاف موخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا۔

متحدہ اپوزیشن نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اگلا ہدف صدر عارف علوی ہوں گے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فوری بعد موخذے کی تحریک پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق،نئے صدرمملکت کے امیدوار کیلئے کمیٹی قائم ہوگئی، کمیٹی آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان پرمشتمل ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طے ہوگیا ہے کہ نیا صدرپیپلزپارٹی یا جے یوآئی (ف)میں سے ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.