لاہور: چھٹی نہ ملنے پر اہلکار کی خودکشی کی کوشش، تفتیش شروع

Published 09 Mar, 2022 05:54pm
By

لاہور عباس لائنز میں تعینات پولیس اہلکار کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تین ماہ سے چھٹی نہ ملنے پر پولیس اہلکار نے خودکشی کرنے کی کوشش کی، اہلکار نے پہلے رائفل سے خود کو مارنے کی دھمکی دی اور بعد میں پانی والی ٹینکی پر چڑھ گیا۔

واقعے کی موبائل فوٹیجز منظرعام پر آگئی ، جس میں اہلکار فاروق کو رائفل پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ساتھی اہلکار اس کو سمجھانے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار فاروق کا تعلق ناروال سے ہے اور وہ بٹالین 7 میں تعینات ہے۔

اہلکار نے 3 ماہ سے چھٹی نہ ملنے پر انتہائی قدم اٹھانے کی کوشش کی۔

پولیس اہلکار فاروق کی خودکشی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اس کا اسلحہ پولیس افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.