پڑھائی میں دل نہ لگنے پر شاہ رخ خان کا طالب علم کو انوکھا مشورہ

Published 04 Mar, 2022 02:41pm
By

کنگ خان نے پڑھائی میں دل نہ لگنے پر طالبعلم کو منفرد انوکھا مشورہ دے دیا۔

اداکار شاہ رخ خان کا گزشتہ سال سے ٹوئٹر اکاؤنٹ مکمل طور پر غیرفعال تھا، اسی دوران انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنی فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جس کے بعد وہ ٹوئٹر پر دوبارہ فعال ہوگئے۔

شاہ رخ نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیتے رہے جبکہ ان سے ایک طالبعلم نے پوچھا کہ 'سرپڑھائی کیسے کروں؟ میرا دل نہیں لگتا '۔

سوال کے جواب میں کنگ خان نے انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ' دماغ استعمال کرو شاید کام کر جائے، دل پیار کے لیے رکھو'۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.