Aaj News

ایٹمی جنگ: دنیا پر کیا اثرات لاحق ہو سکتے ہیں؟

ممکنہ طور پرلاکھوں اموات، پانچ ہزار ٹن بلیک کاربن کا فضا میں پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اور وہی بلیک کاربن سورج کی حرارت کو زمین میں پہچانے میں مدد فراہم کرتا ہے جوکہ تمام جانداروں کیلئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
Published 03 Mar, 2022 04:04pm

روس اور یوکرین کے مابین حالیہ تنازعات کی بنا پر اگر ایٹمی جنگ کی نوبت درکار ہوجاتی ہے تو دنیا کو انتہائی مشکل حالات سے گزرنا پڑے گا۔

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے گزشتہ ہفتے اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا اور اپنی افواج کو اسٹریجٹک ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کرنے پر ہائی الرٹ بھی جاری کیا، جس پر ماہرین نے ایٹمی جنگ کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر لاکھوں اموات، پانچ ہزار ٹن بلیک کاربن کا فضا میں پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اور وہی بلیک کاربن سورج کی حرارت کو زمین میں پہچانے میں مدد فراہم کرتا ہے جوکہ تمام جانداروں کیلئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بین والس کا کہنا ہے کہ پیوٹن دنیا اور لوگوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ جوہری روک تھام کرنا جانتے ہیں، لیکن اس وقت یہ بیان بازی کی جنگ ہے جسے صدر پیوٹن فروغ دے رہے ہیں اور ہمیں صرف اس کا صحیح انتظام کرنا ہے۔

Vladimir Putin

Ukraine