کلبھوشن کی گرفتاری نے ثابت کیا دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، فواد چوہدری

Published 03 Mar, 2022 12:57pm
By

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کی گرفتاری نے ثابت کیا دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ 6سال قبل آج کے دن پاکستان آرمی نے ہندوستان کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن جادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کلبھوشن جادیو بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس کی گرفتاری نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.