Aaj News

امریکی اداکارہ کِم کارڈیشین کا یوکرینی عوام کیلئے عطیہ کا اعلان

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار نے اپنے مداحوں سے یوکرینی عوام کے لیے عطیات دینے کی بھی اپیل کردی۔
Published 03 Mar, 2022 10:48am

امریکی اداکارہ کم کارڈیشین نے اعلان کیا کہ ان کا برانڈ "SKIMS" یوکرین کے حالیہ بحران کے پیش نظر متاثرین کو عطیہ کرے گا۔

کم کارڈیشین نے کہا کہ SKIMS کا عطیہ ورلڈ سینٹرل کچن کو دیا جائے گا تاکہ یوکرین کے لوگوں کی مدد کیلئے ان کی زمینی کوششوں میں مدد کی جا سکے۔

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار نے اپنے مداحوں سے اس مقصد کیلئے عطیات دینے کی بھی اپیل کردی۔

اداکارہ نے روس کے یوکرین کے حملے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اسٹوری میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

russia

Vladimir Putin

Ukraine

kim kardashian