کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

Published 03 Mar, 2022 09:41am
By

کوئٹہ: کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ پر ہونے والے دھماکے کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کیاگیا۔

مقدمےمیں دہشت گردی ایکسپلوز ایکٹ قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 24زخمی ہوگئے تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.