یوکرین پر حملہ: روسی سیٹلائٹ میڈیا کی نشریات پر پابندی عائد

Published 02 Mar, 2022 01:10pm
By

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے روس پر پابندیوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا، حال ہی میں نے یورپی یونین نے روسی سیٹلائٹ میڈیا پر پابندی عائد کردی۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی ( اے ایف پی) نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ یورپی یونین نے کہا کہ یورپی بلاک میں روس کے سرکاری میڈیا اسپوتنک آرٹی کی نشریات بلاک کر دی ہیں۔

اس سے قبل یوکرین پر حملے کے بعد یوٹیوب نے بھی نیوز چینلز آر ٹی اور اسپوتنک کو پورے یورپ میں بلاک کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ پابندیوں کا سلسلہ روس کے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد سے ہوا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.