شکارپور میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ، 8 افراد جاں بحق

Published 01 Mar, 2022 01:26pm
By

شکارپور: شکارپور کے کچےعلاقے میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور کی تحصیل مدئجی میں کلہوڑا اور جونیجو برادری کے 2 گروپوں نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

دونوں گروپوں کی فائرنگ سے علاقے میں خوف کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.