Aaj News

سندھ بھر کے تعلیمی ادارے منگل کو بند رہیں گے

سندھ بھر کے تعلیمی ادارے شب معراج کے پیش نظر ادارے بند رہیں گے۔
Published 28 Feb, 2022 05:22pm

سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شب معراج کے موقع پر سندھ بھر کے تعلیمی ادارے منگل کو بند رہیں گے۔

سندھ کے سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "یکم مارچ کو شب معراج کے پیش نظر صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے"۔

سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ سالانہ عام تعطیلات کی منظوری محکمہ تعلیم کی جانب سے طے کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہدایت بھی سندھ اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کے حالیہ اجلاس میں دی گئی ہے جس کے مطابق یکم مارچ کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

sindh

educational institutions