تنازعات کے حل کیلئے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری پریقین رکھتا ہوں، وزیراعظم

Published 27 Feb, 2022 01:04pm
By

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تنازعات کے حل کیلئے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری پریقین رکھتا ہوں، مذاکرات کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیئے۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں تنازعات کے حل کیلئے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری پریقین رکھتا ہوں،مذاکرات کو کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیئے جیساکہ ہم نے 27 فروری2019کوبھارت کو اس کا عملی مظاہرہ دکھایا،جب اس نے ہم پر حملہ کرنے کا انتخاب کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی حمایت سےہماری مسلح افواج کسی بھی طرح کی جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزیدکہا کہ ہم اپنے ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کےشاف پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.